فیڈرل بورڈ کے دوسرے سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج پر سب سٹوڈنٹس خوش کیوں؟

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے جماعت گیارہویں اور بارہویں کے دوسرے سالانہ امتحانات برائے سال 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔گیارہویں جماعت کا مجموعی کامیابئ کا تناسب %79.99 فیصد اور بارہویں جماعت کا %75.10فیصد رہا ۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے سال2023 کے دوسرے سالانہ امتحان میں حصہ لینے والے گیارہویں کلاس ریگولر انرولمنٹ 56643، کامیاب 45008, کامیابی کا تناسب%80.64 فیصد رہا ۔
سابق پرائیویٹ انرولمنٹ 1030 جبکہ 358سٹوڈنٹس کامیاب ہوئے کامیابی کا تناسب %37.02 فیصد رہا۔
بورڈ کی مجموعی سالانہ انرولمنٹ کلاس گیارہویں 57673 تھی جس میں 45366 بچے کامیاب ہوئے. مجموعی کامیابی کا تناسب %79.99 رہا۔
اسی طرح بارہویں جماعت سال2023 کے دوسرے سالانہ امتحان میں حصہ لینے والے بارہویں کلاس ریگولر انرولمنٹ 721، کامیاب 570, کامیابی کا تناسب%80.51 فیصد رہا ۔
سابق پرائیویٹ انرولمنٹ 20096 جبکہ 13738سٹوڈنٹس کامیاب ہوئے کامیابی کا تناسب %73.59 فیصد رہا۔
بورڈ کی مجموعی سالانہ انرولمنٹ کلاس بارہویں 20817 تھی جس میں 14308 بچے کامیاب ہوئے. مجموعی کامیابی کا تناسب %75.10 رہا۔

اس موقع پر چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم نے دوسرے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کیا۔ اور کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلباء وطالبات کو مبارکباد پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں