اسرائیلی فوج کے غزہ میں سکولوں, ہسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں پر حملے جاری, شہداء کی تعداد 11 ہزار 500 سے بڑھ گئی.عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے مغربی کناروں اور خان یونس پر چھاپہ مار کاروائیاں, وسطی غزہ کے علاقے صابرہ میں مسجد میں نماز کے دوران بمباری کرکے نمازیوں کو شہید کر دیا, 50 سے زائد نمازی شہید اور متعدد فلسطینی شہید ہوئے.
100 سے زیادہ اسرائیلی فوجی الشفاء ہسپتال میں داخل ہوئے اور 200 سے زائد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا, اس پر ڈاکٹروں کا شدید احتجاج.
اسرائیلی فوج نے الشفاء ہسپتال پر دھاوا بول کر ہسپتال کے عملے کو ہسپتال سے نکل جانے کو کہنے کے ساتھ ایمرجنسی اور سرجیکل وارڈز کی بھی تلاشی لی. مگر ڈاکٹروں نے مریضوں کو چھوڑ کر جانے سے انکار کردیا.