کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا اکتالیسواں میچ آج سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1:30 بجے شروع ہو گا۔
اس میچ میں نہ صرف سری لنکن شائقین سری لنکا کی سپورٹ کریں گے بلکہ پاکستانی شائقین بھی سری لنکا کی جیت کی دعائیں کریں گے ۔
اس حوالے سے ایک پاکستانی فین نے ایک تصویر شیئر کی ہے جسمیں بابر اعظم ،شاہین آفریدی اور فخر زمان نے سری لنکا کی کرکٹ کٹ پہنی ہوئی ہے ۔
Scenes Kuch Aisay Hein 😭🇱🇰🇵🇰#NZvsSL #QudratKaNizam pic.twitter.com/LkyQwLkTj2
— SAAD 🇵🇰 (@SaadIrfan258) November 8, 2023
ایک صارف نے ایک میم شیئر کرتے ہوئے کہا ہے_ بیسٹ آف لک سری لنکا_
All the best to Sri Lanka #NZvsSL#SLvsNZ #BabarAzampic.twitter.com/LaV45VhHqb
— Muzna 🇵🇰 (@MuznaBA56) November 8, 2023
ایک صاحب نے ایک میم شیئر کرتے ہوئے لکھا _ایک بار پھر قدرت کے نظام کا انتظار کرتے ہوئے _
Once again waiting for qudrat ka nizam!🙂#NZvsSL pic.twitter.com/UoPI1gjeJ5
— Humda. (@humda02_) November 8, 2023
اس میچ میں سری لنکا کی جیت سے پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں پختہ ہو جائیں گی ۔اگر سری لنکا نیوزی لینڈ کو شکست دے دیتا ہے تو پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے کےلئے انگلینڈ کو کسی بھی مارجن سے شکست دینا ہو گی ۔
اگر نیوزی لینڈ سری لنکا کو شکست دے دیتا ہے تو پاکستان کے سیمی فائنل کا سفر انتہائی مشکل ہو جائے گا۔ا گر نیوزی لینڈ سری لنکا کو صرف ایک رنز سے شکست دیتا ہے تو پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف 131 رنز کی برتری حاصل کرنا ہوگی یا دیے گئے ٹارگٹ کو 28 اور میں پورا کرنا ہوگا۔یہ ٹارگٹ ناممکن تو نہیں ہے لیکن انگلینڈ کے خلاف یہ ٹارگٹ حاصل کرنا انتہائی مشکل ہو گا۔
اس حوالے سے کرکٹ جرنلسٹ مظہر ارشد نے ایک ٹویٹ کیا ہے ۔
Pakistan’s qualification scenarios for the semis. #CWC23 pic.twitter.com/ro5U4PppuQ
— Mazher Arshad (@MazherArshad) November 8, 2023