پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف بڑی جیت ،اب پاکستان کس طرح سیمی فائنل میں جا سکتا ہے ؟

گزشتہ روز پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 21 رنز سے شکست دی۔

پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال
اس شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر پہنچ گیا۔نیوزی لینڈ اب بھی بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر موجود ہے جبکہ افغانستان چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کے بعد ہر پاکستانی کے ذہن میں ایک ہی سوال آتا ہے کہ پاکستان اب کس طرح سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکتا ہے۔
نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل کے سفر کی مشکلات کم تو ضرور ہوئی ہیں لیکن ختم نہیں ہوئیں ۔

پاکستان کیلئے سیمی فائنل میں رسائی کے طریقے
پاکستان کے پاس سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے کی دو طریقے ہیں۔ ایک آسان طریقہ اور ایک مشکل طریقہ۔سیمی فائنل میں با آسانی رسائی حاصل کرنے کے لیے پاکستان کو اب بھی قدرت کے نظام کی ضرورت ہے۔

آسان طریقہ
پہلا طریقہ جس کے ذریعے پاکستان بآسانی سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لے گا وہ یہ ہے کہ نیوزی لینڈ اپنا اگلا میچ ہار جائے اور افغانستان اپنے دونوں میچز میں ہار جائے جب کہ پاکستان انگلینڈ کے خلاف جیت جائے۔ان نتائج کے بعد پاکستان 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آ جائے گا جبکہ نیوزی لینڈ اور افغانستان کے 8،8 پوائنٹس ہوں گے۔

مشکل طریقہ
دوسرے طریقے کے مطابق اگر نیوزی لینڈ سری لنکا سے جیت جاتا ہے تو پاکستان کو نہ صرف انگلینڈ کے خلاف جیتنا ہوگا بلکہ اچھے مارجن سے جیتنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق اگر نیوزی لینڈ سری لنکا کے خلاف صرف 1 رنز سے جیتتا ہے تو پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف 130 رنز کی جیت حاصل کرنا ہوگی۔یا پھر انگلینڈ 50 اوورز جو بھی ٹارگٹ دے اسے تقریبا 28 اوورز میں پورا کرنا ہوگا۔

اس کے علاوہ اگر افغانستان اپنے دونوں میچز میں سے ایک میچ جیت جاتا ہے تو پاکستان کو افغانستان سے بھی بہتر رن ریٹ کرنا ہوگا۔لیکن اگر افغانستان اپنی دونوں میچز میں جیت حاصل کر لیتا ہے تو پاکستان کے لیے سیمی فائنل میں پہنچنا بہت ہی مشکل بن جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں