اسرائیلی فوج کے فلسطینیوں پر حملے

فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں. گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 704 فلسطینی اسرایئلی فوجیوں نے شہید کردئیے اور تعداد 5800 تک جا پہنچی.
غزہ میں حالات دن بدن بدتر ہوتے جا رہے ہیں اسرائیلی فوج مظلوم فلسطینیوں پر ظلم وستم ڈھانے میں مصروف ہے .
اسرائیلی فضائیہ نے غزہ کہ الشاتی کیمپ پر حملہ کیا جس کہ نتیجے میں 436 فلسطینی شہید کر دئیے گئے جن میں 182 بچوں سمیت درجنوں کی تعداد میں خواتین شامل ہیں.
غزہ میں انسانی حقوق کی سخت خلاف ورزی کی جاری ہے, خوراک, پانی اور ادویات کی سخت قلت ہے ہر طرف قیامت خیز مناظر دیکھنے میں آرہے ہیں, دوسری جانب اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ اگر ایندھن نہ ملا تو نہ صرف ہسپتال بند ہوجائیں گے بلکہ صاف پانی بھی میسر نہ ہوگا
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اب تک 5800 سے زائد فلسطینی اسرائیلی حملوں میں شہید کر دئیے گئے ہیں, جن میں 2300 سے زائد بچے اور 1300 کے قریب خواتین شامل ہیں, تاہم زخمیوں کی تعداد 18 ہزار سے زائد ہے
امریکہ اور روس کا سیز فائر معاہدے پر زود دیا جارہا ہے تاکہ زخمیوں تک کھانے پینے کی اشیاء اور خوراک پہنچائی جاسکے

اپنا تبصرہ بھیجیں