ورلڈ کپ 2023 کی میزبان ٹیم بھارت نے نیوزی لینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے اکیسویں میچ میں بھارت اور نیوزی لینڈ آپس میں مدمقابل آئے، بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 273 کے مجموعی سکور پر آل آؤٹ ہوگئی، نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیریل مچل نے شاندار 130 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بھارت کی طرف سے محمد شامی نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں
بھارت کی جانب سے ہدف مجموعی طور پر 48 اوورز میں بآسانی حاصل کر لیا گیا ۔بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے شاندار اننگز کھیلی ۔ویرات کوہلی نے104 گیندوں پر 95 رنز بنائے
بھارت اب ورلڈ کپ پوانٹس ٹیبل پر 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ نیوزی لینڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔۔۔