اسلام آ باد میں ماحولیاتی تبدیلی اور کوپ 28 کے حوالے سے آگا ہی دینےکے لیے ایس ڈی پی آئی کی جانب سے پبلک اور پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تعاون سے ڈائیلاگ کا اہتمام کیا گیا جس میں عرب امارات، ڈنمارک کے سفراء اور ایس ڈی پی آئی کے سینئر عہد دران اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔
یو اے ای میں کوپ 28 کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان میں پبلک اور پرائیوٹ کے تحت ماحولیاتی ایکشن کی منصوبہ بندی پر تقریبات کا سلسلہ 30 نومبر سے شروع کیا جائے گا۔
مزید اس تقریب میں دونوں ملکوں کے سفیروں کی جانب سے زور دیا گیا کے پاکستان کو اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مزید کاوشوں کی ضرورت ہے جبکہ دونوں ممالک اس مسئلے میں شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
مزید اس پر ان کا کہنا تھا ماحولیاتی تبدیلی سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے اور اس پر قابو پانے کے لیے کوپ 28 کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے جس میں دنیا بھر سے گو رنمنٹ پرائیوٹ اور سول سوسائٹی سے لوگ شرکت کریں گے اور اس کانفرنس کا مقصد پیریس اگریمنٹ (Paris Agreement)میں موجود گیپ کو ختم کرنا ہے۔
دونوں ممالک کی جانب سے سفیروں کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی پوری دنیا کا مسئلہ ہے اور اس مسئلے کا حل بھی پوری دنیا مل کر نکالے گی۔
کوپ 28 کی جانب سے ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا جا رہا ہے جس کے تحت آپس میں متحد ہو کر اور مل جل کر کام کیا جائے اور اس مسئلے سے پیچھا چھڑایا جائے جبکہ اس کانفرنس کا مقصد تمام ممالک کو ایک جگہ اکٹھا کرنا اور مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔