ایم ڈی کیٹ امتحانات میں طلبہ کو غیر متعلقہ سوالات کے نمبرز نہ دینے کے معاملے پر لاہور ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی
سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو سٹوڈنٹس کی درخواستوں پر فی الفور فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی، لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سلطان تنویر کی سربراہی میں سماعت کے دوران درخواست گزار نے استدعا کی کہ پنجاب میں 20 ہزار سے زائد سٹوڈنٹس نے ایم ڈی کیٹ میں حصہ لیا, درخواست گزار سمیت متعدد طلباء نے سوالات کے درست جوابات دئیے لیکن یو ایچ ایس کی جانب سے مارکنگ کے دوران متعدد جوابات کے مارکس نہیں دئیے گئے
درخواست گزار طالبہ نے موقف اپنایا کہ پورے مارکس نہ ملنے کی وجہ سے ان کا میڈیکل کالج میں داخلہ نہ ہوسکا، اس لیے عدالت سے استدعا ہے کہ وہ یو ایچ ایس کو ایم ڈی کیٹ میں پورے نمبرز لگانے کا حکم دے۔