پی ایم ڈی سی کی جانب سے صوبائی یونیورسٹیز کے ذریعے ایم ڈی کیٹ کا انعقاد ملک بھر کے سٹوڈنٹس کے لیے وبال جان بن گیا، کسی یونیورسٹی میں صبح ہی پرچہ لیک کی خبریں زیر گردش رہیں تو کہیں آؤٹ آف سلیبس سوالات کی بھرمار رہی، جیسے تیسے بچوں نے جب 3 گھنٹے کا امتحان مکمل کیا تو کئی گھنٹے انتظار کے بعد فراہم کی گئی جوابی کاپی بھی غلط نکلی، سٹوڈنٹس نے اپنے جواب میچ کرنے کے لیے جب “کی بک” ملاحظہ کی تو زمین تلے سے زمین کھسک گئی،،، ایک ایک نمبر کے لیے جدوجہد کرنے والے میڈیکل سٹوڈنٹس کے کئی کئی نمبرز صحیح جوابات دینے کے باوجود غلط دکھائی دینے لگے
اب سوال یہ تھا کہ صحیح پرچہ دینے کے باوجود اب آپ کے جوابات کو غلط قرار دے دیا جائے تو اس کا حل کیا ہوگا
سٹوڈنٹس کی جانب سے متعلقہ ادارے یعنی پی ایم ڈی سی کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا کالز کی گئیں، بذریعہ ای میلز ثبوت بھی فراہم کیے لیکن اندر سے نہ ہی دروازہ کھولا گیا اور نہ ہی اندر سے کسی کی موجودگی کی اطلاع ہی دینا مناسب سمجھا گیا
سٹوڈنٹس کی جانب سے آج کے دور کے ڈیجیٹل ہتھیار یعنی ڈیجیٹل میڈیا کا استعمال کرنے کا فیصلہ ہوا اور ایک دو تین سے تعداد بڑھ کر ہزاروں میں پہنچی اور سوشل میڈیا ایپ ایکس پر مطالبات سے بھرپور ٹرینڈ #mdcat2023 ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگیا
آخر سٹوڈنٹس مطالبہ کیا کر رہے ہیں؟؟؟
یہ بات معلوم کرنے کے لیے کہ آخر سٹوڈنٹس کے مطالبات ہیں کیا یا ان کے پاس ایسے کونسے ثبوت ہیں جو ان کو کھوئے ہوئے نمبرز کو واپس دلانے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں ہم نے ٹرینڈ پر موجود متعدد پوسٹس کا جائزہ لیا
حسن نامی ایم ڈی کیٹ سٹوڈنٹ کی جانب سے دعوی کیا گیا کہ اسلام آباد کی شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے وفاق میں ہونے والے امتحان میں 20 سے 30 ایم سی کیوز میں مسائل ہیں
Approx 20 to 30 mcqs have problem what about szabu mdcat aspirants? #SZABMUgivegracemarks #SZABMU @SZABMU @PMDC_org #wrong_keys_SZABMU #MDCAT2023 #fixkeysszabmu #SZABMU #PMDCMDCAT2023 pic.twitter.com/t6PlZqMoEN
— Doctor to be (@HassanA76789133) September 12, 2023
حارث نامی صارف کی جانب سے واٹس ایپ پر بھیجے گئے کچھ سوالنامہ پیپر کے سکرین شارٹس کے ساتھ دعوی کیا گیا کہ سندھ میں پہلے سے ہی کچھ مخصوص بچوں کو سوالنامہ مل چکا تھا جو کہ ان سب کے ساتھ زیادتی ہے جو گزشتہ تین سال سے امتحان کی تیاری کر رہے ہیں
#MDCAT2023 was out and was circulating on WhatsApp and the rich ones have scored 190+. How would be merit upheld? What about the hard work of deserving and meritorious students who studied for 3 years consecutively. @PMDC_org @AmjadsirajMemo1 @nhsrcofficial #RECONDUCTMDCAT pic.twitter.com/tLAGv6U3i8
— M Harris (@harristheboy) September 11, 2023
ارم نصراللہ کی جانب سے پوسٹ میں شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے ایم سی کیوز کی ایک فہرست شئیر کرتے ہوئے کہا گیا کہ کہ یہ لسٹ پی ایم ڈی سی کو دوبارہ چیک کرنے کی ضرورت ہے
Aoa, this is to request for some solemn issues in today's Mdcat paper of SZAMBU. The following mcqs need to be brought in notice:@pmc_org @NumsPmc @SZABMU #mdcat2023 #mcat pic.twitter.com/9TcNAQkGwT
— Iram Nasarullah (@iram_nasarullah) September 10, 2023
ایچ ای سی بلوچستان اینڈ فاٹا کے نام سے بنائے گئے اکاونٹ نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کو درخواست کی کہ وہ ایم ڈی کیٹ کی غلط کیز کے حوالے سے معاملات کا نوٹس لیں
We hope that our respected sir @SenMMAfridi will take the action on #MDCAT wrong Answer keys and will direct the @pmc_org and all concerned authorities to solve the key issue soon. And upload the result with correct keys .#MDCAT2023 #MDCAT pic.twitter.com/3zK5LEX5ac
— HEC FATA and Balochistan (@hecmedical) September 12, 2023
فاطمہ مبشر کی جانب سے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے سوالنامہ کو چیلنج کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ان کے 5 سے 6 سوال غلط تھے انہوں نے سوال اٹھایا کہ سٹوڈنٹس اس نظام تعلیم پر کس طرح سے بھروسہ کریں گے
#MDCAT2023
Paper Id d contains almost 5 -8 mcqs marked wrong in the key. How come can this injustice of UHS be correct??How can students trust this education system. This mcqs is marked wrong. According to key: A
Correct ans : B pic.twitter.com/NvtEhdpvDR— Fatima Mobasher (@fatima_mobasher) September 11, 2023