گورنمنٹ کالج یونیورسٹی(GCUL) پاکستان کی قدیمی یونی ورسٹیز میں سے ایک ہے۔جہاں ہزاروں سٹوڈنٹس ہر سال اپنے بہترین مسقبل کا خواب سجائے اعلیٰ تعلیم کا آغاز کرتے ہیں۔
جی سی یونیورسٹی ہر سال انٹرمیڈیٹ و بی ایس کے ایڈمیشنز سے قبل انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کرتی ہے۔اِس سال یعنی 2023 میں بھی جی سی یونیورسٹی کی طرف سے فی الحال دو انٹری ٹیسٹ کے انعقاد کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔پہلا انٹری ٹیسٹ(فرسٹ سائیکل) جولائی کے مہینے میں منعقد ہوا جب کہ دوسرا انٹری ٹیسٹ(سیکنڈ سائیکل کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
جی سی کے دوسرے انٹری ٹیسٹ کے شیڈول کے مطابق ایسے سٹوڈنٹس جنہوں نے ٹیسٹ کے لیے آرٹس، آئی سی ایس، کامرس اور جنرل سائنس Stream میں اپلائے کیا تھا ان کا ٹیسٹ بتاریخ 12 اگست بروز ہفتہ مندرجہ ذیل اوقات کے مطابق ہوگا۔
آرٹس: صبح 9 تا 10:30
آئی سی ایس: صبح 11:30 تا سہہ پہر 1:00
کامرس+جنرل سائنس: سہہ پہر 2:00 تا 3:30
اِسی طرح ایسے سٹوڈنٹس جنہوں نے ٹیسٹ کے لیے پری میڈیکل اور انجینئرنگ میں اپلائے کیا تھا ان کا ٹیسٹ بتاریخ 13 اگست بروز اتوار مندرجہ ذیل اوقات کے مطابق ہوگا۔
پری انجینئرنگ: صبح 9:00 تا 10:30
پری میڈیکل: صبح صبح 11:30 تا 1:00 اور سہہ پہر 2:00 تا 3:30
مندرجہ بالا ٹیسٹس کا انعقاد لاہور میں ہوگا۔ جب کہ ملک کے دوسرے شہروں(اسلام آباد، کوئیٹہ، پشاور، کراچی) میں جی سی یونیورسٹی لاہور کا ٹیسٹ بتاریخ 12 اگست بروز ہفتہ مندرجہ ذیل اوقات کے مطابق ہوگا۔
پری انجینئرنگ: صبح 9:00 تا 10:30
پری میڈیکل: صبح 11:30 تا سہہ پہر 1:00
آرٹس+کامرس+جنرل سائنس+ics: سہہ پہر 2:00 تا 3:30