پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے فرسٹ اینول امتحانات کے کامیاب انعقاد کے بعد سیکنڈ اینول امتحانات کے لیے داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا۔
اِس شیڈول کے مطابق ریگولر اور پرائیوٹ امیدواران 12 اگست تک سنگل فیس کے ساتھ اپنے ایڈمیشن بھیج سکتے ہیں۔اِسی طرح 13 اگست تا 16 اگست تک ڈبل فیس کے ساتھ اور 17 اگست تا 19 اگست تک ٹرپل فیس کے ساتھ داخلہ جات بھجوائے جا سکتے ہیں۔پنجاب بورڈ میں میٹرک کے سیکنڈ اینول امتحانات کی حتمی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔