ملک کے 83 اضلاع میں 25 ملین بچوں کے لیے پولیو مہم احتتام پذیر

ملک بھر میں 24 اکتوبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم اختتام پذیر ہو گئی جس میں 83 اضلاع میں 25 ملین سے زیادہ بچوں کو حفاظتی قطرے پلواۓ گئے

ترجمان کے مطابق مہم ملک کے 83 اضلاع بشمول پولیو کے لئے حساس قرار دئے جانے والے تمام اضلاع شامل تھے جبکہ مہم میں سندہ کے 21 اضلاع، پنجاب کے 14 اضلاع ، خیبرپختونخوا کے 28 اضلاع ، بلوچستان کے 18 اضلاع اور اسلام آباد کے دو اضلاع شامل تھے

اس موقع پر فرنٹ لائن ورکرز کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کی گئی۔ پولیو کے خاتمہ کے لئے سیکیورٹی اداروں کو کوششوں کو بھی خراج تحسین بھی پیش کی گئی۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت ہنگامی بنیادوں کو یقینی بنایا جا رہا ہے ہر مہم میں پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے سے بچوں کی قوت مدافعت میں اضافے کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو پولیو کے دو قطرے پلا کر عمر بھر کی معذوری سے بچایا جاسکتا ہے۔ پولیو وائرس کی ملک بھر کے 11 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں تصدیق ہوئی ہے جن میں خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں، پشاور، سوات، جنوبی وزیرستان، نوشہرہ جبکہ پنجاب کے اضلاع لاہور، راولپنڈی اور بہاولپور اور سندھ میں کراچی لانڈھی اور اسلام آباد کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

ترجمان کے مطابق آئندہ قومی سطح کی پولیو مہم کا انعقاد 21 نومبر سے ہوگا اور پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات اور وسائل یقینی بنائے جائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں