ہیڈ بوائے انتخابات میں ووٹ نہ دینے پر کالج میں فائرنگ، سٹوڈنٹس زخمی

روٹس کالج آئی ایٹ اسلام آباد میں افغانی مسلحہ شدت پسندوں کا مقامی طالب علم یاسر کے ساتھ مل کر آئوٹ ساڈرز کی غنڈہ گردی کی گئی. کالج کا ماحول خراب ہونے کے ساتھ ساتھ طلبہ سخت خوف و زہنی تنائو کا شکارہوتے نظر آئے. زخمی طلبہ کو قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ملزم کے خلاف ایف آر درج کر لی گئی. پولیس کا زخمی طلبہ کے والدین پر صلح کے لیے دبائو.

تفصیلات کے مطابق آئی ایٹ کے روٹس کالج میں بوائے ہیڈ بننے کے لیے کالج میں الیکشن میں سیکنڈ ائیر کے سٹوڈینٹس شایان مہدی ولد شبیر حسین شگری، شریاب شبیر شگری اور احمد ستی کو کالج سے واپس ٹیکسی گاڑی میں گھر جاتے ہوئے سفید رنگ کی ہنڈا سوک کار نمبری AA097 نے آگے سے آکر روکا اور یاسر نامی کالج فیلو نے جو کہ 40/50 لڑکوں کے ساتھ جن میں زیادہ تر افغانی اور آئوٹ سائیڈر لڑکے تھے نے ہیں آہنی راڈز، آہنی مکوں اور اسلحہ کے بٹ مار کر شدید زخمی کیا اور زبردستی گاڑی میں ڈال کر اغوا کرنے کی کوشش کی جیسے بعد میں مقامی لوگوں کے بیچ میں پڑنے اور شدید زخمی ہونے پر پمز ہاسپیٹل منتقل کیا گیا۔

بعد ازاں زخمی طلبہ کے والد کی درخواست پر ایف آئی آر درج کر لی گئی لیکن ملزم یاسر کی طرف سے کالج میں جاکر اور مختلف طریقوں سے زخمی طلبہ کو جان سے مارنے قتل کرنے کی دھمکیاں اور ایف آئی آر واپس لینے کے لیے پولیس تھانہ آئی نائن اسلام آباد کے تفتیشی اے ایس آئی سے مل کر دبائو ڈالا جا رہا ہے۔ زخمی طلبہ کے والد کی اعلی حکام سے نوٹس لینے اور انصاف کے ساتھ ملزمان کے خالف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کر دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں