وزیراعظم یوتھ پروگرام کی جانب سے اپنا بزنس کرنے کے خواہشمند پاکستانی نوجوانوں کے لیے سنہرا چانس “اپنا مستقبل روشن بنائیں اور اپنے آئیڈیا کو کاروبار میں تبدیل کریں” کے نام سے وزیراعظم نیشنل انوویشن ایورڈز کا اعلان کر دیا گیا
پروگرام کے تحت 15 سے 30 سال عمر رکھنے والے تمام پاکستانی اپنا بزنس آئڈیا شئیر کرتے ہوئے 20 لاکھ تک کی گرانٹ اور تکنیکی سپورٹ حاصل کر سکیں گے۔
پروگرام کے تحت فوڈ سیکورٹی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام، انوویٹو گورنمنٹ ریفارمز، واٹر مینجمنٹ، اربن پلاننگ، ماحولیاتی تبدیلی، میڈیکل سائنس، سوشیالوجی اینڈ فلاسفی اور دیگر ایریاز میں بزنس آئڈیا جمع کروائے جاسکیں گے
نوجوان اپنے سٹارٹ اپ آئڈیاز وزیراعظم یوتھ پروگرام کی ویب سائیٹ www.pymp.gov.pk پر دی گئی درخواست پر کرتے ہوئے جمع کروا سکتے ہیں
وزیراعظم یوتھ پروگرام کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نوجوان 15 نومبر تک اپنے آئڈیاز پیش کر سکیں گے