جاپانی کمپنیز کو پاکستانی ہنرمند نوجوانوں کی تلاش

جاپان کی ہائی ٹیک کمپنی کے عہدیداران کی وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق سے اہم ملاقات ہوئی جس میں واکاکو ساکورائی، تاکاشی ہوریوچی، تارو کانازوا،یوجی سوچیا اورکانگو ہایاشی شامل تھے

اس موقع پر وفاقی وزیر کو آگاہ کیا گیا کہ جاپان کی مخلتف کمپنیوں کو 2030 تک 8 لاکھ آئی ٹی ہنر مند درکار ہیں، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور انٹرنیٹ آف تھنگس کے شعبے میں 2 لاکھ 70 ہزار ہنرمنددرکار ہونگے

ملاقات میں پاکستانی ہنرمندوں کو جدید آئی ٹی تربیت اور جامعات میں مراکز کھولنے پر گفتگو ہوئی، وفاقی وزیر نے کہا کہ جاپانی ماہرین پاکستانی ہنرمندوں کو تربیت دیں اور پاکستانی کمپنیوں سے جوائنٹ وینچر بنائیں پاکستان میں 5 ہزار آئی ٹی کمپنیاں, 3 لاکھ سے زائد ہنرمند اور سالانہ 20 ہزار گریجویٹس بن رہے ہیں امین الحق نے کہا کہ تربیت فراہمی کیلئے جاپانی کمپنیاں اسلام آباد کی طرح کراچی و لاہور میں بھی مراکز قائم کریں گی

انہوں نے کہا کہ پاکستان و جاپان کا آئی ٹی کے شعبے میں اشتراک دونوں ممالک کیلئے نہایت سودمند ہوگا، پاکستان کا ٹائم زون، انگریزی لب و لہجہ اور آئی ٹی میں مہارت عالمی طور پر تسلیم شدہ ہے

اس موقع پر جاپانی وفد نے کہا کہ وزارت آئی ٹی کے تعاون کے بغیر پاکستانی آئی ٹی ماہرین کا انتخاب ممکن نہیں ہے، پاکستانی آئی ٹی و ٹیلی کام انجینئرز کی قابلیت کا دنیا بھر کی طرح جاپان بھی اعتراف کرتا ہے، پاکستانی ہنر مندوں کو جدید تربیت کے ساتھ تمام مراعات و پرکشش تنخواہوں کی پیشکش کی جائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں