پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے جابز کا اعلان

پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے نئے آنے والے تعلیمی سال 2022-2023 کے لیے انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (IER) میں جز وقتی تدریسی عہدوں کا اعلان کر دیا گیا۔

پنجاب یونیورسٹی کا آئی ای آر پاکستان کا سب سے بڑا ٹیچر ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ ہے، جو بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں پیش کرتا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے مندرجہ ذیل مضامین میں آسامیوں کا اعلان کیا گیا۔ بی ایس ایجوکیشن پروگرام کے تحت پڑھائے جانے والے تمام کورسز شامل ہیں۔ جس میں انگریزی، اردو ،اسلامیات، عربی قرآن بمعہ ترجمہ، کیمسٹری، حیاتیات، شماریات،آرٹ/کرافٹ/خطاطی، فائن آرٹس جرنلزم، جغرافیہ، اکنامکس، کمپیوٹر سائنس، پولیٹیکل سائنس، پاکستان اسٹڈیز ریاضی، اکاؤنٹنگ، سائیکالوجی، فلسفہ، سوشیالوجی اور دیگر مضامین شامل ہیں۔

درخواست گزار کا اس جاب کی لیے قابلیت کم از کم ایم فل یا اس کے مساوی ڈگری، جسکو ایچ ای سی نے متعلقہ مضمون میں تسلیم کیا ہو۔

پی ایچ ڈی ہولڈر کو زیادہ ترجیح دی جائے گی۔ مرد/عورت دونوں اس کے لیے اہل ہیں جنھیں اردو اور انگلش زبان میں مہارت حاصل ہو۔

تجربہ کار امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی جو پوسٹ گریجویٹ سطح پر تدریس کا تجربہ رکھتے ہوں۔ جاب کی نوعیت پارٹ ٹائم/فی گھنٹہ کی بنیاد پر ہو گی۔

اہل امیدواروں کو سرٹیفکیٹس/ڈگریوں، DMCs، CNIC، ڈومیسائل، اور IER میں ایک حالیہ تصویر کی تصدیق شدہ کاپیوں کے ساتھ درخواست فارم جمع کرنے کی ضرورت ہے۔ انہیں 1000 روپے فیس HBL برانچ میں ڈائریکٹر IER کے حق میں جمع کروانی ہوگی۔ IER عہدوں کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 اکتوبر 2022 ہے۔

وہ لوگ جو IER میں پہلے سے ہی جز وقتی اساتذہ ہیں انہیں تعلیمی سال 2022-23 کے لیے دوبارہ درخواست دینے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں