زرائع کے مطابق پاکستان میڈیکل کمیشن کا اہم اجلاس صدر پی ایم سی پروفیسر ڈاکٹر نوشاد احمد شیخ کی زیر صدارت 27 ستمبر کو طلب کر لیا گیا
پی ایم سی کونسل کے دوسرے اجلاس میں کونسل ممبران ایم ڈی کیٹ کے حوالے سے حتمی تاریخ اور سلیبس کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیں گے
اجلاس میں لوکل گریجویٹس کے حوالے سے لائسنسنگ امتحان ختم کرنے کے لیے قانونی نکات کا بھی جائزہ لیا جائے گا جبکہ ممبر لیگل کی جانب سے اس معاملے پر کونسل کو بریفنگ بھی دی جائے گی
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فارن میڈیکل گریجویٹس کے لائسنسنگ امتحان کی پاسنگ پرسینٹیج کم کرنے کے حوالے سے بھی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ پرسینٹیج کم ہونے کی صورت میں سابقہ نتائج پر نافذ کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے پی ایم سی ایکٹ کو بھی دیکھا جائے گا
پی ایم سی ذرائع کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ صوبوں میں ایم ڈی کیٹ کے انعقاد کے حوالے سے یونیورسٹیز وائس چانسلرز کے ساتھ ملاقاتوں اور سیلابی صورتحال کے حوالے سے تفصیلات بھی اجلاس میں زیر غور ہونگے