پاکستان سے چائنہ واپس جانے کے خواہشمند چین میں زیر تعلیم پاکستانی سٹوڈنٹس کا پی آئی اے کے خلاف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شدید احتجاج جاری ہے سٹوڈنٹس کی جانب سے پی آئی اے سے مسلسل یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ کرایوں میں کم از کم 50 فیصد ڈسکاؤنٹ دیا جائے تاکہ سٹوڈنٹس واپس اپنے تعلیمی اداروں میں جاکر اپنی تعلیم مکمل کر سکیں
پی آئی اے کیا کہتا ہے؟؟؟
ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ خان نے گزشتہ روز ایم این بی اردو کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ چین کی جانب سے ابھی بھی سخت ایس او پیز کے تحت محدود پروازوں کی اجازت دی گئی ہے جس کے مطابق ہفتے میں ایک ہی فلائٹ 75 فیصد مسافروں کی گنجائش کے ساتھ چین جاسکتی ہے
زائد کرایوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے ایک قومی ائرلائن ہے جس کا مقصد پیسے بنانا نہیں اپنے شہریوں کو سہولیات اور ریلیف پہنچانا ہے انہوں نے کہا کہ کورونا کے ایام میں چین میں پھنسے پاکستانی سٹوڈنٹس ہوں یا جنگ زدہ علاقوں میں پھنسے پاکستانی شہری، پی آئی اے کی جانب سے ہمیشہ ریسکیو آپریشن سمیت تمام تر ریلیف کی سرگرمیوں میں حصہ لیا گیا ہے تاہم عبداللہ خان کے مطابق پی آئی اے تاحال 22 فیصد ڈسکاؤنٹ ہی دے سکتا ہے جو کہ وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایت پر دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ جیسے ہی مزید چینی شہروں کے لیے مزید پروازوں کی اجازت ملے گی کرایوں میں واضع طور پر کمی آجائے گی
حکومت کیا کہتی ہے؟؟؟
اس ساری صورتحال میں ٹویٹر پر ہر طرف سٹوڈنٹس کی پوسٹس نظر آنے کے باوجود زیادہ تر حکومتی وزرا نظریں چرائے بیٹھے ہیں تاہم گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کی جانب سے سٹوڈنٹس کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کی جانب سے زائد کرائے سمجھ سے بالاتر ہیں
رانا تنویر حسین ان دنوں بین الاقوامی ایجوکیشن سمٹ کے لیے امریکہ میں موجود ہیں تاہم ان کی جانب سے یہ یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ وہ وطن لوٹتے ہی اس مسئلے کو متعلقہ وزیر کے سامنے اٹھائیں گے
سٹوڈنٹس کیا کہہ رہے ہیں؟؟؟
مختلف پریشانیوں کے شکار سٹوڈنٹس سوشل میڈیا پر کہیں حکومتی بے بسی کا رونا روتے نظر آتے ہیں تو کہیں دست بدستہ حکومت سے ملتمس ہوتے کہ وہ سٹوڈنٹس کی آواز کو سنیں اور کرایوں میں کمی کا اعلان کرے
حامد شاہ نامی صارف نے حکومت سے درخواست کی کہ وہ معاملے کا فوری ایکشن لیتے ہوئے سٹوڈنٹس کو چین واپس بھیجنے کا بندوبست کریں انہوں نے کہا کہ ہم اس قدر زائد کرائے برداشت نہیں کر سکتے
Pakistani students studying in China request the government to take immediate steps to send us back to China and please reduce our ticket prices, we all cannot afford such ticket costs. #PIALootingPakStudents#BilawalHelpPakStudents @BBhuttoZardari @KhSaad_Rafique
+— shah (@hamidsh33709555) September 20, 2022
ڈاکٹر شاہ نامی صارف نے شکوہ کیا کہ قومی ائرلائنز ہمیشہ اپنے شہریوں کو سپورٹ کرتی ہیں تاہم ہماری قومی ائرلائن اپنے سٹوڈنٹس کو لوٹ رہی ہے، انہوں نے کہا کہ صرف 1 فیصد سٹوڈنٹس ہی ساڑھے پانچ لاکھ روپیہ ٹکٹ کے لئے دے سکتے ہیں، کیا ان کو تعلیم حاصل کرنا چھوڑ دینا چاہئے؟
National Airlines always support their people. @Official_PIA is Looting Pakistani students.
Give us 50-60 discount.
Only 1% students can afford 550,000.
Should they stop Education? #PIALootingPakStudents #TakeUsBackToChina— Dr. Shah (@Dr_shah_1) September 20, 2022
یاسر نامی صارف نے اس صورتحال میں سابق وزیراعظم عمران خان کو پکارا کہا کہ وہ سٹوڈنٹس کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچائیں
We request to @ImranKhanPTI that please raise our issue. The future of PhD, MS, BS and MBBS students are in trouble. They can't go back to China as PIA is asking for expensive airfares. #PIALootingPakStudents#takeUsBackToChina#BilawalHelpPakStudents pic.twitter.com/MoCfd6mess
— Yasir (@RealYasir__Khan) September 20, 2022
ماہ نور نامی سٹوڈنٹس نے تمام میڈیا ہاؤسز کو درخواست کی کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں پی آئی اے کے خلاف سٹوڈنٹس کا ساتھ دیں
Pakistani scholars, PhD's, Engineers, MBBS and other students studying in China are facing existential educational threat because of @Official_PIA
unjustified ticket fares. I urge all the media houses to raise this issue.#PIALootingPakStudents#BilawalHelpPakStudents— Mahnoor Zia 🦋 (@zia_mano98) September 20, 2022
عبدلراوف نامی سٹوڈنٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹکٹس کی قیمتوں میں کمی کے لئے پی آئی اے سے بات کریں
Hey @CMShehbaz, talk for students with @Official_PIA to reduce ticket price to normal.#PIALootingPakStudents#takeUsBackToChina#BilawalHelpPakStudents#takeUsBackToChina pic.twitter.com/JdJTIpccuF
— Abdul Rauf (@abdulrauf937) September 20, 2022
ڈاکٹر امیش نے لکھا کہ “چین جانے کے لیے ٹکٹ کی قیمت نا قابل براشت ہو چکی ہے: پاکستانی طلبہ کی وزیر اعظم سے کرایہ کم کرنے کی درخواست”
چین جانے کے لیے ٹکٹ کی قیمت نا قابل براشت ہو چکی ہے: پاکستانی طلبہ کی وزیر اعظم سے کرایہ کم کرنے کی درخواست#PIALootingPakStudents #BilawalHelpPakStudents@BBhuttoZardaripic.twitter.com/iNRdDr7zSb
— Dr Amish (@AmishGhafoor22) September 19, 2022
سٹوڈنٹس کی جانب سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو، وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر ہوا بازی کو مسلسل ٹیگ کرتے ہوئے درخواست کی جا رہی ہے کہ وہ سٹوڈنٹس کی آواز کو سنیں اور پی آئی اے کو ہدایات دیں کہ خصوصی پروازوں کے ذریعے پاکستانی سٹوڈنٹس کو واپس ان کی چینی یونیورسٹیز میں بھیجا جائے تاہم دوسری جانب تاحال ایک مجرمانہ خاموشی کے سوا کچھ نہیں