کیا انصاف اکیڈمی میں سٹوڈنٹس کے ساتھ انصاف ہوگا؟

صوبے میں آن لائن تعلیم کو فروغ دینے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے میٹرک انٹر سٹوڈنٹس کے امتحانات کی گھر بیٹھے آن لائن تیاری کے لیے “انصاف اکیڈمی” کا آغاز کر دیا گیا

سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب حکومت کو ایپلیکیشن کے کامیاب لانچ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ پاکستان میں پہلا ایجوکیشن پورٹل ہوگا جس میں 7 ہزار لیکچرز، سوال جواب اور ایم سی کیوز موجود ہونگے جن کی مدد سے سٹوڈنٹس گھر بیٹھے با آسانی نویں سے بارویں جماعت تک امتحانات کی تیاری کر سکیں گے

https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1569998666781581313?t=K4vhgIp175pUa34iNbSmiA&s=19

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی جانب سے ٹویٹر پیغام میں کہا گیا کہ گھر کی دہلیز پر مفت تعلیم ملنے سے صوبے کا ہر سٹوڈنٹ مفت تعلیم حاصل کر سکے گا

https://twitter.com/DrMuradPTI/status/1569322210497646593?t=kXXcW8rCnoUBckjExGf94w&s=19

انصاف اکیڈمی کیوں؟؟؟

کچھ صارفین کی جانب سے تعلیم کے لیے اس اقدام کو سراہا تو جا رہا ہے تاہم ان کی جانب سے اس کو سیاسی نام دینے کی بھی مخالفت کی جا رہی ہے

https://twitter.com/sulfurclouds/status/1569628300233916417?t=m2PrzDOHIt596muzOBB4tA&s=19

متعدد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پراجیکٹ کو مسلم لیگ ن کا پراجیکٹ قرار دیتے ہوئے جسے 2016 میں اس وقت کے پی آئی ٹی بی چئیرمین ڈاکٹر عمر سیف کی جانب سے شروع کیا گیا تھا کہا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی کا یہ اقدام چوری شدہ ہے

https://twitter.com/DilJaanPAK/status/1570025047204712451?t=wJSFLbcF3SdGwKt9geo-WQ&s=19

https://twitter.com/DrWaseemAkhtar7/status/1570032365983997952?t=OA-IGjDLeUjV0cxv5YhuZBXUTpYz5jlOpzzPcenLQjM&s=19

دوسری جانب سٹوڈنٹس فی الحال اس پورٹل کی کامیابی یا ناکامی کے حوالے سے خاموش دکھائی دیتے ہیں ان کا کہنا ہے امتحانات سے قبل پورٹل کے استعمال کے بعد ہی بہتر طریقے سے پورٹل کی کارکردگی پر تبصرہ کیا جا سکے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں