ورچوئل یونیورسٹی کی جانب سے سٹوڈنٹس کے لیے فری شارٹ کورسز کا آغاز

اسلام آباد: ملک بھر میں تعلیمی اداروں میں فنی تعلیم کا رجحان بڑھتا نظر آتا ہے جس کے بعد سرکاری یونیورسٹیز کی جانب سے بھی سٹوڈنٹس کو مختلف شارٹ کورسز آفر کرتے ہوئے سکل ایجوکیشن کی جانب سے راغب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے

ورچوئل یونیورسٹی کے پروفیشنل ڈیولپمنٹ سنٹر کی جانب سے بھی چار سے آٹھ ہفتے کے دورانیہ پر مشتمل فری شارٹ کورسز کا اجراء کر دیا گیا ہے

یونیورسٹی کی جانب سےسوشل میڈیا پر جاری تفصیلات کے مطابق شارٹ کورسز میں

Cyber Security Essentials, Linux Essential, Programming Essentials in C++ & Entrepreneurship
شامل ہیں جبکہ اس مقصد کے لیے وزارت آئی ٹی کی جانب سے بھی یونیورسٹی کو مکمل سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے

آئی ٹی یو (ڈی ٹی سی) کے اشتراک سے آفر کیے گئے کورسز میں سٹوڈنٹس vu.edu.pk/netacad/ پر 12 ستمبر سے پہلے رجسٹر کر سکتے ہیں جبکہ مزید معلومات کےلیے
Email: netacadsupport@vu.edu.pk
UAN: 0304-111-0880 Ext: 8650.
پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے

یونیورسٹی کی جانب سے کورسسز کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہو چکا ہے جس کا اختتام 12 ستمبر 2022 تک ہو گا تاہم باقاعدہ سیشنز کا آغاز 14 ستمبر 2022 کو کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں