معروف ٹی وی ہوسٹ، ایکٹیوسٹ اور کرپٹو کرنسی کے ماہر سمجھے جانے والے وقار ذکا کی جانب سے پاکستان کی پہلی نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل مقاصد رکھنے والی سیاسی پارٹی ٹیکنالوجی موومنٹ پارٹی کے قیام کے لیے چیف الیکشن کمیشن لے جاری کردہ نوٹس کا جواب جمع کروا دیا گیا
12 اکتوبر 2021 کو جاری کردہ نوٹس کے جواب میں ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان کی جانب سے 2 ہزار رجسٹرڈ ممبران، انٹرا پارٹی الیکشنز، اکاونٹس، پارٹی آئین، ایگزیکٹو باڈی اور آڈٹ رپورٹ کی تفصیلات جمع کروا دی گئیں
پارٹی چئیرمین وقار زکاء کے دستخط سے جمع کروائے گئے جواب میں الیکشن کمیشن کی جانب سے طلب کی گئی تمام دستاویزات جمع کروا دی گئیں
پارٹی چئیرمین وقار ذکا کی جانب سے ٹویٹر پیغام میں کہا گیا کہ ہم اپنی سیاسی جماعت کے لیے تیار ہو رہے ہیں اپنے کسی بھی محبوب لیڈر سے سوال کریں کہ وہ اپنی پارٹی کا روڑ میپ جاری کریں یقین مانیں وی نہیں کر سکیں گے
We are getting ready , our political party @techmovementpak , ask ur fav political leader to share roadmap , trust they have no idea pic.twitter.com/bu9zhfrfGg
— Waqar Zaka (@ZakaWaqar) August 25, 2022
اس حوالے سے نوجوانوں کی جانب سے اب تک وقار زکاء کو زبردست فیڈ بیک موصول ہوتا نظر آتا ہے ان کی پوسٹ کےنیچے کمنٹ کرنے والے انور زیب نے لکھا کہ
“انشاء اللہ وقار بھائی کے آنے سے کم از کم نوجوانوں کو روزگار ملےگا وہ بھی گھر بیٹھے اور اُمید ہے وقار بھائی ایسی کمپنیاں لے کر آئینگے پاکستان جس سے پاکستان اور پاکستانی عوام خوب فائدہ اٹھائیں گے۔
مجھے امید ہے ایک دیں وقار بھائی اس ملک کی خدمت کرینگے”
انشاء اللہ وقار بھائی کے آنے سے کم از کم نوجوانوں کو روزگار ملےگا وہ بھی گھر بیٹھے اور اُمید ہے وقار بھائی ایسی کمپنیاں لے کر آئینگے پاکستان جس سے پاکستان اور پاکستانی عوام خوب فائدہ اٹھائیں گے۔
مجھے امید ہے ایک دیں وقار بھائی اس ملک کی خدمت کرینگے۔
انشاء اللہ— Anwar Zaib (@CryptoWhalesPak) August 25, 2022
اسی طرح کچھ صارفین کی جانب سے ان سے ان کی پارٹی کا روڑ میپ بھی مانگا، رضوان احمد خان نے لکھا کہ اگر آپ کے پاس آپ کی پارٹی کا روڑ میپ ہے تو براہ کرم قوم کے ساتھ شئیر کریں
Do you have your party road map ? please share with the nation.
— رضوان احمد خان 🇵🇰 (@rizwan0237) August 25, 2022
اس حوالے سے ایک بات واضع ہے کہ ٹیکنیکل سکلز کی بنیاد پر بنائی گئی یہ پاکستان کی پہلی سیاسی پارٹی ہوگی جس میں کارکنان زیادہ تر نوجوان ہونگے اور پارٹی چئیرمین کی جانب سے بلند و بانگ دعوں کی بجائے صرف ان کو ہنر مند بنانے کے حوالے سے ہی بات کی گئی ہے تاکہ نوجوان جلد از جلد اپنا بزنس کر سکیں
وقار زکاء کی جانب سے پاکستان میں کریپٹو کرنسی کو قانونی قرار دینے اور اس کو عام عوام میں متعارف کروانے کی کوشش کا ایک بڑا حصہ ان کی پارٹی کے ذمے لگنے کے امکانات ہیں جہاں وہ اپنے کارکنان کے ذریعے کرپٹو کرنسی کی اہمیت کے حوالے سے پیغام کو عام کرنے اور پاکستانی شہریوں کو اس پر اعتماد میں لینے کے لیے مہم چلائیں گے