این ایل ای پاسنگ شرح میں %10 کمی کا امکان، حتمی فیصلہ اج ہوگا

پاکستان میں ڈاکٹرز کے لائسنسنگ امتحان کی پاسنگ پرسینٹیج کا معاملہ آج حل ہونے کا امکان ہے پاکستان میڈیکل کمیشن کا اہم بورڈ اجلاس آج ہوگا جس میں بورڈ کی جانب سے پرسینٹیج میں کمی کے حوالے سے باضابطہ منظوری دی جائے گی

پاکستان میڈیکل کمیشن ذرائع کے مطابق اجلاس کا آغاز 2 بجے ہوگا جس میں بورڈ کی جانب سے پاسنگ پرسینٹیج میں %10 کمی کا امکان موجود ہے جس کے بعد این ایل ای کی پاسنگ پرسینٹیج %60 ہو جائے گی

زرائع کے مطابق بورڈ کی جانب سے فیصلے کا اطلاق پرانے کیسز پر بھی ہونے کا امکان ہے تاہم پرانے کیسز پر فیصلے کا اطلاق ممبر لیگل کی قانونی رائے سے مشروط ہوگا جس کے سیکڑوں میڈیکل گریجویٹس فیصلے سے مستفید ہو سکیں گے

واضع رہے کہ پی ایم سی کے گزشتہ اجلاس میں ممبران کی رائے %5 اور %10 کمی کے معاملے پر تقسیم رہی جس کی وجہ سے کوئی حتمی فیصلہ نہ ہوسکا جبکہ فیصلے کے ماضی میں ہونے والے کیسز پر اطلاق کے حوالے سے بھی ممبر لیگل سے قانونی رائے مانگی گئی تھی

پاسنگ پرسینٹیج میں کمی کے لیے ڈاکٹرز کئی ماہ سے سراپا احتجاج ہیں ماضی میں بھی ڈاکٹرز کی جانب سے پی ایم سی کے بار متعدد مظاہرے کیے گئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں